امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ
اس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور خطے میں امریکی
مفادات کو نقصان پہچانا ہے۔ مسٹر ٹلرسن نے کہا کہ بے قابو ایران کے
پاس شمالی کوریا کے راستے پر چلنے کی صلاحیت ہے اور وہ دنیا کو اس راستے پر
اپنے
ساتھ لے جا رہا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلے ہی ایران کے
نیوکلیائی معاہدے کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔اگرچہ امریکہ کاخیال ہے کہ
ایران 2015 کے معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔ایران نے ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم ایران مغربی ممالک کے
نیوکلیائی ہتھیار تیار کرنے کے الزامات کو مسلسل مسترد کرتا رہا ہے۔